شمالی ہند میں بارش کا غضب، یو پی میں 27 ہلاک

مختلف مقامات پر پانی جمع، ٹریفک میں خلل، زمین کھسکنے کے واقعات

نئی دہلی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اترپردیش میں 27 انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی مقامات پر پانی جمع ہوجانے سے ٹریکف میں خلل پیدا ہوا۔ متھرا اور خاص گنج (اترپردیش) میں 19 اور 18 سنٹی میٹر بارش علی الترتیب ریکارڈ کی گئی۔ علی گڑھ میں 13 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ زبردست بارش کل سے تباہی مچا رہی ہے۔ 27 افراد ہلاک اور 12 افراد بارش سے متعلق حادثات میں یوپی میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ آگرہ میں پانچ، مین پوری میں چار، مظفر نگر اور خاص گنج میں فی کس تین، میرٹھ اور بریلی میں فی کس دو اور کانپور دیہات، متھرا، غازی آباد، ہاپور، جھانسی، رائے بریلی، جالان اور جونپور میں فی کس ایک موت واقع ہوئی۔ چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ راحت رسانی اور بچاؤ کارروائی جنگی خطوط پر انجام دی جائے۔ قومی دارالحکومت نے بھی زبردست بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور مختلف چوراہوں پر ٹریفک میں خلل اندازی ہوئی۔ رصدگاہ صفدر گنج نے شہر کیلئے بارش کی مقدار کا ہنوز تعین نہیں کیا۔ تاہم 8:30 بجے صبح تک 45.8 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد ڈھائی ملی میٹر بارش 5:30 بجے شام تک ریکارڈ کی گئی۔ فضائی رطوبت 100 اور 87 فیصد کے درمیان تبدیل ہوتی رہی۔ زبردست اور موسلادھار بارش ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ سولن میں 100.4 ملی میٹر، سندر نگر میں 64.7 اور منڈی میں 56.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 8 افراد جو ایک دریا کے بیچ میں ہماچل پردیش میں پھنس گئے تھے کیونکہ گذشتہ رات سطح آب میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا، انہیں آج بچا لیا گیا۔ زمین کھسکنے کے واقعات شہر شملہ کے مضافات میں پیش آئے جو زبردست بارش کا نتیجہ تھے۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ زبردست بارش مشرقی راجستھان کے علاقہ بھرت پور میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کمان، قنبر، پہاڑی، دیگ اور رافس ضلع بھرت پور میں 7 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مشرقی راجستھان میں 1 تا 5 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ مغربی راجستھان میں اس دوران بارش نہیں ہوئی۔ کلیونگ (لاہول) اور ضلع اسپکی سرد ترین مقامات رہے۔ اقل ترین درجہ حرارت 10.7 درجہ سلسیس گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔ بارش پنجاب اور ہریانہ میں جاری رہی۔ درجہ حرارت دوبارہ معمول سے کم ہوگیا۔ ہریانہ میں پنچکولہ، امبالہ، یملا نگر، کرنال اور گروک شیتر اور پنجاب میں پٹیالہ، موہالی اور روپا نگر میں غیرمعمولی بارش ہوئی۔ ٹرین خدمات آسنسول ڈیویژن میں متاثر ہوگئی کیونکہ ایک چھوٹی سڑک کا اوور برج کلٹی اسٹیشن کے قریب زمین کھسکنے کی وجہ سے منہدم ہوگیا۔