شمالی کوریا کا نیوکلیر پروگرام اور چین ۔ یو ایس تجارت دو علحدہ موضوعات

بیجنگ ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیر پروگرام پر بات چیت کے لیے امریکہ تجارت کے موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں موضوعات کو گڈمڈ نہ کرے جب کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکی تجارت سے قابل لحاظ منافع حاصل کرنے کے باوجود شمالی کوریا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ۔ چین کے نائب وزیر برائے کامرس قیان کیمنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمارا ایقان ہے شمالی کوریا کا نیوکلیر پروگرام اور چین ۔ امریکہ تجارت دو بالکل علحدہ موضوعات ہیں جن کو آپس میں خلط ملط کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہ ایکدوسرے سے جب مربوط ہی نہیں ہیں تو ان پر مباحثہ کرنا بھی درست نہیں ۔