قاہرہ ۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی سینائی کے العریش شہر میں پولیس گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد بشمول ایک ملازم پولیس ہلاک اور ایک سکیورٹی آفیسر زخمی ہوگئے ۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ پولیس کلب کے قریب البحر اسٹریٹ پر بم نصب کیا گیا تھا اور جب پولیس گاڑی وہاں سے گذری تو وہاں دھماکہ کیا گیا ۔ تقریباً چھ ایمبولینس نے مقام دھماکہ پہونچ کر زخمی پولیس ملازمین کو ہاسپٹل میں شریک کیا ۔ یہ دھماکہ ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ چند گھنٹے قبل فوج اور پولیس نے شمالی سینائی شہروں رفح اور شیخ زوائد میں 65 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ۔