جبل پور۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )شمالی ریلوے نے یہاں 60 ویں فری اسٹائل اور گریکو رومن آل انڈیا ریلوے کشتی چمپئن شپ جیت لی ہے ۔مغربی وسطی ریلوے اسپورٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقد چار روزہ یہ مقابلہ ہفتہ کو ختم ہوا۔ مغربی وسطی ریلوے کے جنرل منیجر کیلاش وجے ورگی نے فاتح کھلاڑیوں کو تمغے اور ٹرافی پیش کی۔ فاتح ٹیم شمالی ریلوے نے فری اسٹائل میں 210 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ سینٹر ریلوے 165 پوائنٹس حاصل کر دوسرے نمبر پر رہا۔ آئی سی آر ریلوے نے 133 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔گریکو رومن میں بھی شمالی ریلوے فاتح رہی۔ وہ 170 پوائنٹس کے ساتھ چمپئن بنا۔ گریکو رومن چمپئن شپ میں 136 اور 133 پوائنٹس کے ساتھ این ڈبلیو آر ریلوے اور این ای آر ریلوے کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا۔