شمالی بغداد میں دھماکے، 34 افراد ہلاک، کئی زخمی

بغداد۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں چار بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ بغداد کے نواحی علاقہ گورایات میںکار بم دھماکہ ہوا جس میں 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی شدت کی وجہ سے مکانات اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ گزشتہ روز شہر کے اندر اور باہر چار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ کسی تنظیم کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔