شلباری میں تین سعودی اور ایک اماراتی فوجی جاں بحق

ریاض ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی قیادت والے باغیوں کی سرکوبی کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں کی گئی شلباری میں تین سعودی فوجی اور ایک اماراتی فوجی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ سعودی عرب کی یمن سے قریب سرحد پر کیا گیا۔ یاد رہے کہ مختلف گوشوں سے بار بار یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مقدس ماہ رمضان میں مسلم ممالک کو جنگ سے گریز کرتے ہوئے صرف عبادتوں ، ریاضتوں اور دیگر سنتوں کی جانب توجہ دینی چاہئے تاہم ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔