شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ

لاہور۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز میں شعیب ملک کو کپتان بنا کر زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کو میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد حفیظ کی عدم موجودگی کی وجہ سے عمر اکمل کو بھی موقع دیا جارہا ہے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر ان کا متبادل ثابت ہو سکیں۔ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سیریز میں کپتان سرفراز احمدسمیت اکثر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا جبکہ کم از کم 8 نوجوان اورنئے کھلاڑی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے ، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیم کے حوالے سے کوئی حیران کن اقدام نہیں کیا جائے گا۔