شعیب ملک اپنی ٹیم کے ’’موجودہ ماحول‘‘ سے پریشان

کراچی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک محض اپنے بولنگ ایکشن اور اپنی ٹیم کے موجودہ ماحول کے سبب ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم انتخاب میں حصہ لینے سے پس و پیش کررہے ہیں۔ شعیب ملک کے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہاکہ یہ آل راؤنڈر کھلاڑی سب سے پہلے تو حالیہ عرصہ کیدوران سلیکٹرس (انتخاب کنندگان) اور بورڈ کی طرف سے ان کے تئیں روا رکھے گئے سلوک کے سبب اور دوسرے خود اپنے بولنگ ایکشن پر شکایت کے اندیشوں سے ورلڈکپ انتخاب کیلئے حاضری سے پس و پیش کررہے ہیں۔ شعیب ملک کے ذرائع نے مزید کہاکہ ’’ملک فی الحال بولنگ ایکشن پر بہت محنت کررہے ہیں۔ لیکن اُنھیں یہ بھی فکر ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران اُنھیں بیرونی ممالک میں T-20 کیلئے پُرکشش کنٹراکٹس کی پیشکش بھی موول ہوگی اور اس مرحلہ پر وہ ان موقعوں کو ضائع کرنا نہیں چاہتے‘‘۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کئے جانے کے بعد قومی ٹیم میں شعیب ملک کو دوبارہ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ شعیب ملک جو آف اسپن گیند پھینکتے ہیں، حال ہی میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس قومی کھیلوں میں بولنگ کی۔ اُنھیں 18 وکٹیں بھی حاصل ہوئیں

لیکن بنیادی طور پر ان کی توجہ بیاٹنگ پر مرکوز ہے۔ دیگر ذرائع نے کہاکہ ’’اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا ورلڈکپ انتخاب کیلئے بحیثیت آل راؤنڈر ملک کے نام پر بھی غور کیا جائے کیونکہ ان کھیلوں کے آغاز تک سعید اور حفیظ کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی طرف سے منظوری ملنا دشوار ہے‘‘۔ قومی سلیکٹرس نے اس ہفتہ ملک کا نام بھی 30 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل رکھا۔ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ ماہر و تجزیہ نگار رمیز راجہ اور سابق فاسٹ بولر شعیب یہ محسوس کرتے ہیں کہ شعیب ملک جیسے ہی بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں گے ان کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھائے جاسکتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہاکہ سب سے پہلے شعیب ملک سے بات کرتے ہوئے یہ پوچھنا چاہئے کہ آیا وہ ورلڈکپ میں کھیلنے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ اختر نے کہاکہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ملک اپنے بولنگ ایکشن پر کوئی جوکھم مولنا چاہیں گے۔