کراچی ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی فاسٹ بولر 38سالہ شعیب اختر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ دنیا ٹی وی چینل کی اطلاع کے مطابق صوبہ خیبرپختون خواہ کے ہری پور میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں شعیب اختر 20 سالہ رباب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ مہر کی رقم نصف ملین روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اس سادہ تقریب نکاح میں شعیب اختر کے والدین شریک تھے۔ ابتداء میں انہوں نے والدین کی پسند کی لڑکی سے شادی کی اطلاعات کو غلط قرار دیا تھا۔ شعیب اختر کے قریبی ذرائع نے توثیق کی ہیکہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔