بھینسہ 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند شاخ بھینسہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی چرم قربانی جمع کئے گئے۔ شعبہ کی جانب سے جمع کردہ چرم کی رقم سے شہر کے غریب، مفلوک الحال افراد، بیواؤں اور یتیموں کی خبر گری کی جاتی ہے۔ جیسے رمضان المبارک کے موقع پر اناج پیاکیج، عید پیاکیج، یتیم بچوں میں کپڑوں کی تقسیم، ضعیف بے سہارا افراد میں بلانکٹس کی تقسیم، آبدار خانہ، علاج و معالجہ، میڈیکل کیمپ جیسے مختلف کام کاج انجام دیئے جاتے ہیں۔ ناظم شعبہ الیاس احمد راحیل کی اطلاع کے مطابق اس سال جملہ 112 چرم جمع کئے گئے۔ اس موقع پر امیر جماعت بھینسہ سید خلیل اختر اور معاون امیر مقامی محمد عبداللطیف نے شہر کے باشعور افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے چرم قربانی کے ذریعہ شعبہ خدمت خلق کے کاموں کی حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ اس سال بھینسہ میں اہل خیر حضرات کے تعاون اور جماعت اسلامی کی جانب سے غریب و نادار افراد میں گوشت کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔