شعبہ تعلیم کے 18 ملازمین کو رازدارانہ ترقی

اعلیٰ عہدیداران سے تحقیقات کرکے حقائق کا انکشاف کرنے کا مطالبہ

کریم نگر۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ تعلیم میں ہورہی بدعنوانیوں کے بارے میں آج کل بہت سے الزامات کا شور شرابہ ہورہا ہے محکمہ تعلیم سے بدعنوانیوں کا پہلے سے ہی کچھ ٹیچرس نے ان کی اسوسی ایشنوں کی جانب سے شکایات کرتے آرہے تھے حالیہ محکمہ تعلیم کے عہدیدار قاعدہ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 18 ملازمین کو ترقی دے دی گئی ہے کچھ تاخیر سے یہ خبر سامنے آگئی۔ ضلع کریم نگر میں 8 ریکارڈ اسسٹنٹس کو جونیر اسسٹنٹس 10افراد درجہ چہارم ملازمین کو ریکارڈ اسسٹنٹ پر ترقی دیتے ہوئے عہدیداروں نے راتوں رات احکامات جاری کردینے کا پتہ چلا ہے۔ ایک دو عہدیدار اس سلسلہ میں اس طرف سے دلچسپی لیتے ہوئے کافی رقم حاصل کرتے ہوئے ترقی دے رہی کہا جارہا ہے ہر ایک ملازم کو انفرادی طور پر ترقی دیئے جانے کا لیٹر دیا گیا ہے تاکہ کسی اور شخص کا پتہ ہی نہ چلے کچھ دنوں قبل 4 جونیر اسسٹنٹ کو سینئر اسسٹنٹ پر ترقی دے دی گئی اس طرز پر جملہ 8افراد کو ترقی دیئے جانے کے تحریری مکتوب حوالے کئے گئے اور ان ملازمین سے 30تا60 ہزار رشوت حاصل کرلی گئی ہے کہا جارہا ہے سرکاری احکامات قاعدہ قانون کو نظرانداز کرتے ہوئے عہدیداران اپنے حساب سے جن افراد سے رقم حاصل کرلی گئی تھی انہیں ترقی کے لیٹر حوالے کررہے ہیں۔ ساتھی ملازمین کو اس کی خبر مل گئی اور ترقی دیئے جانے کی اطلاع احکامات کو پوشیدہ ہی دکھاکر جو ملازمین عہدیداران بالا سے ربط پیدا کرتے ہوئے ان کی خواہش مطلوبہ کی تکمیل کردی انہیں ترقی دیئے جانے کے آرڈرس حوالے کردیئے گئے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع تھی نہیں اب ان کیلئے یہ معاملات سردرد ثابت ہورہے ہیں۔ محکمہ تعلیم میں ایک ہی وقت18 انفرادی طریقہ پر احکامات کی اجرائی کے پیچھے کیا رازہے کیا روپیہ حاصل کرنے کیلئے اس طرح سے ترقی دی گئی ہے ۔ محکمہ تعلیم کی کارکردگی موضوع بحث ہے عہدیداران اعلیٰ تحقیقات کرکے حقائق کیا ہیں اس کا انکشاف کرسکتے ہیں۔