شطرنج کی 2 کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپئے دینے کے سی آر کا اعلان

حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں شطرنج کی 2 کھلاڑیوں وی نندیتا اور وی ورشیتا کو شطرنج کی اعلیٰ تربیت اور مختلف قومی و بین الاقوامی چیس ٹورنمنٹس میں حصہ لینے کیلئے ایک رعایت کے طور پر فی کس 5 لاکھ روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق درج فہرست طبقات کی ترقی کے محکمہ نے ذیلی منصوبہ کے تحت دستیاب رقم کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کے مصارف نمٹنے کے احکام جاری کیا ہے۔