ٹروامسو (ناروے)15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چاروں بورڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی مرد کھلاڑیوں نے 41 ویں شطرنج اولمپیاڈ کے آخری راونڈ میں جمعرات کو ازبکستان کو 3.5,05 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو براونز کا تمغہ دلایا ۔ ہندوستانی مرد ٹیم کا ٹورنمنٹ میں یہ اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے ۔ طلائی تمغہ چین جبکہ چاندی کا تمغہ ہنگری نے اپنے نام کیا۔ ویمن ٹیم تمغہ تو نہیں جیت سکی لیکن پدمنی راوت نے نے انفرادی کارکردگی پر مبنی طلائی تمغہ جیتا جبکہ مردوں میں ششی کرن انفرادی نقرئی تمغہ پر قبضہ جمالیا ۔ ہندوستان کے پریمارجن پنگی نے سابق عالمی چیمپئن رستم کا سمجھنوو کو سب سے اوپر کی بورڈ پر شکست دی ،جبکہ ایس پی سے سیتوامن نے اپنے خراب کارکردگی کا اختتام کرتے ہوئے اے ٹن پھلوو کو شکست دی ۔ ششی کرن نے بھی امید پر کھرا اترتے ہوئے مارت دھجوے و کو ہرا کر ہندوستان کی جیت پکی کی ۔ دریں اثناء چین نے پولینڈ کو3-1 سے شکست دے کر ٹاپ مقام حاصل کیا ۔ چین ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے شطرنج اولمپیاڈ میں طلائی تمغہ جیتا ہے ۔ اس کے 19 میچوں میں 21 پوائنٹس رہے ۔ ہنگری ،روس ،آئزر بائجان اور ہندوستان 17 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ دوسرے مقام پر رہے ۔ روس نے فرانس کو 2.5,1.5 سے ہرا دیا جبکہ اجربے جان نے امریکہ کو اسی فرق سے شکست دی ۔ ایک اور میچ میں ہنگری نے یوکرائن سے ڈرا کھیلا ۔