ششی کلا کو انا ڈی ایم کے صدر بنائے جانے کا امکان

چیف منسٹر پنیرسلوم کا 2گھنٹوں تک تبادلہ خیال
چینائی: چیف منسٹر ٹاملناڈو اور پنیروسلوم نے جئے للیتا کے قریبی رفیق ششی کلا کے ساتھ 2گھنٹوں تک پاٹس گارڈن میں تبادلہ خیال کیا جو کہ آنجہانی انا ڈی ایم کے کے سربراہ کی قیام گاہ تھی۔

تاہم ملاقات کے بعد وہاں پرمنتظر میڈیاسے نمائندوں سے چیف منسرٹ نے کوئی بات چیت نہیں کی ۔ ان کے ہمراہ سینئر وزراء بشمول سریواسن ‘ اے کے پلانی سوامی اور پی تھنگا ی بھی تھے۔

یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ 5ڈسمبر کو جیہ للیتا کے موت کے بعدپہلی مرتبہ دونوں کی ملاقات میں کن موضوعات پر تبادیلہ خیا ل عمل میںآیاہے جبکہ ششی کلا بھی پارٹی جنرل سکریٹری ہیں۔باورکیا جاتا ہے کہ انا ڈی ایم کے لئے نئے صدر کا تقرر ناگزیر ہے جبکہ جئے للیتا کی موت کے بعدپنیروسلوم نے سرکاری نظم ونسق پر کنٹرول سنبھال لیاہے۔

سیاسی حلقوں میںیہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ ششی کلا کو پارٹی میں کلیدی رول تفویض کیاجاسکتا ہے۔ جئے للیتا کی بااعتماد ساتھی ششی کلا کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ سابق چیف منسٹر کی آخری رسومات انہوں نے انجام دی ہیں جبکہ یہ مذہبی رسومات رشتہ دار کی اداکرتا ہے۔