نئی دہلی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ششی تھر ور سے دہلی پولیس کی اُن کی بیوی سنندا پشکر کی پُر اسرار موت کے بارے میں تحقیقات کے ایک دن بعد دہلی پولیس کے سربراہ بی ایس بسی نے اشارہ دیا کہ اُن سے دوبارہ سوالات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر قبل ازیں تفتیش کے دوران مکمل تعاون کررہے تھے ۔ پولیس کا مقصد صداقت کی گہرائی تک پہنچنا ہے اور اس کیلئے اسے مقدمہ کے ہر متعلقہ پہلو بشمول آئی پی ایل کے نقطہ نظر سے جائزہ لینا ہوگا ۔ پولیس ذرائع کے بموجب علاوہ ازیں اس واقعہ سے مختلف دیگر معاملات بھی متعلق ہوسکتے ہیں۔ آئی پی ایل تنازعہ کے بارے میں سوالات کرنے کیلئے 58 سالہ تھرور کو طلب بھی کیا جاسکتا ہے ۔