خاتون زمرے میں دیپکا کے نام کی سفارش
نئی دہلی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) تجربہ کارگول کیپر پی آر شری جیش کو ملک کے اعلی کھیل انعام کھیل رتن اور مڈفیلڈر چنگلین سانا سنگھ کنگجم، فارورڈ آکاش دیپ ،خواتین ٹیم کی ڈفینڈر دیپکا کے ناموں کی ارجن ایوارڈ 2019کے لئے ہاکی انڈیا نے سفارش کی ہے ۔ ملک میں ہاکی کے قومی ادارے ہاکی انڈیا نے کھیل رتن ، ارجن ایوارڈ اورمیجر دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کی سفارش کی ہے ۔ڈاکٹر آر پی سنگھ اور سندیپ کورکی دھیان چند اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے جبکہ کوچ بلجیت سنگھ اور بی ایس چوہان نیز رمیش پٹھانیا کے لیے دروناچاریہ ایوارڈ کی سفارش کی ۔ ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ نے اس کے متعلق کہا ہم موجودہ اورسابق کھلاڑیوں کے لئے نیشنل ایوارڈ 2019کی سفارش کرکے خوش ہیں ۔کریئر کے دوران ان کھلاڑیوں اورکوچ نے ہاکی کے لیے گراں قدرخدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے ہاکی کو نئی بلندیوں تک پہنچایاان برسوں میں ان کھلاڑیوں نے ترنگے کے رنگ کو روشن کیاہے اور اس لیے ہم نے انکے ناموںکی سفارش کی ہے ۔کیرالہ کے شری جیش کو دنیا کے بہترین گول کیپروں میں شمار کیاجاتاہے ۔انہوں نے2006 میں سری لنکا میں جنوبی ایشیائی کھیلوں سے ہندستانی ٹیم میں قدم رکھاتھا۔ اپنے کریئر میں 30 سالہ شری جیش نے ملک کے لئے200 میچوں میں حصہ لیاہے ۔انھیں سال 2008کے جونیئر ایشیاکپ میں بہترین گول کیپر آف دی ٹورنمنٹ کے ایوارڈ سے نوازگیا تھا،جس میں ہندستان نے برونز میڈلجیتا تھا۔وہ 2014 اور 2018کے عالمی کپ کے علاوہ 2012 اور2016کے اولمپک کھیلوں میں ہندستانی ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی سال2014 میں پیش کی تھی ،جب انھیں بین الاقوامی ادارے ایف آئی ایچ نے سال کے بہترین گول کیپر کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔سال 2014 ایشیائی کھیلوں میں گولڈ اور2018کے ایشیائی کھیلوں میں برونزمیڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 2016 اور 2018 میں سلورمیڈل جیتنے والی چمپئنس ٹرافی ٹیم میں بھی وہ شامل رہے ہیں ۔ تجربہ کارگول کیپرکو سال 2015 میں ارجن اور2017میں پدم شری ایوار ڈ سے نوازا گیاتھا۔ٹیم کے نائب کپتان چنگلین سانا نے بھی کریئر میں غیر معمولی کارکردگی پیش کی ہے ۔ سال 2011میں شروعات کرنے کے بعد سے وہ ٹیم کے لئے200 سے زیادہ میچ کھل چکے ہیں ۔ وہ سال2013کی ایشیا کپ سلورمیڈل ،2014 میں ایشیا کپ میںگولڈمیڈ ، 2018 میں چمپئنس ٹرافی میں سلورمیڈل ،2018 میں ایشیائی کھیلوں میں برونز اور ایشیائی کھلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔24سالہ آکاش دیپ کا بڑے ٹورنمنٹوں میں ٹیم کے لیے گول کرنے اور اسکے مواقع بنانے میں اہم تعاون رہاہے ۔خواتین سینئر ٹیم کی ڈفینڈر دیپکا ہریانہ کے یمنا نگر کی رہنے والی ہیں اور سال2006،2010 اور 2018کی ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ٹیم کی رکن رہ چکی ہیں ۔خاتون ڈفینڈر نے200 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا ہے جس میں2017 ایشیا کپ میں گولڈ میڈل جیتے نے والی ٹیم کا حصہ رہی ہیں ۔نوجوان فارورڈ 2014دولت مشترکہ کھیلوں میں سلورمیڈل ،2015میں ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ فائنل ،2017میں ایشیائی کپ کی گولڈمیڈلسٹ ،2017ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ فائنل میںبرونز میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ۔