شریف زبیر کے شاندار 93 رنز ایک اننگز کے بعد میچ بارش کی نذر

حیدرآباد ، 6 اکٹوبر (راست) شریف زبیر کی زبردست ہاف سنچری کی مدد سے بوائز ٹاؤن اسکول نے ساؤتھ اینڈ ریمنڈ کے خلاف ایچ سی اے کے A-6 ڈیویژن میچ میں اچھا اسکور کیا۔ تاہم اتوار کو بوائز ٹاؤن اسکول گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ لنچ کے بعد تیز بارش کی وجہ سے ترک کردینا پڑا۔ میزبانوں نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو اُن کا آغاز اچھا نہیں ہوا جب دو وکٹیں بڑی جلد گرگئیں۔ اتنا ہی نہیں ٹاپ چھ بیٹسمنوں میں سے چار نے کھاتہ نہیں کھولا۔ زبیر نے 8 نمبر پر 50 گیندوں میں 93 رنز 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے۔