شریاس ایئر کو ہندوستان اے کی کپتانی

کولکتہ، 23 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اے کے خلاف چار روزہ میچ اور سیریز کے لئے قابل اعتماد بلے باز شریاس ایئر کو ہندستان اے کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے پیر کو اپنے اجلاس میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف آئندہ چار روزہ میچ اور جنوبی افریقہ اے اور آسٹریلیا اے کے ساتھ چہار رخی سیریز کے لیے ہندستانی ٹیموں کو منتخب کیا۔جنوبی افریقہ اے کے خلاف چار روزہ میچ اور سیریز میں ہندستان اے ٹیم کی کپتانی شریاس کو سونپی گئی ہے جبکہ ہندستان بی کا کپتان منیش پانڈے کو بنایا گیا ہے ۔آسٹریلیا اے کے خلاف چار روزہ میچوں کے لیے ہندستانی اے ٹیم کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔جنوبی افریقہ اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کے لئے ہندستان اے ٹیم:شریاس ایئر (کپتان)، پرتھوی شاہ ، آر سمرتھ ، مینک اگروال، اے آر ایشورن، ھنوما وھاری، انکت باونے ، ایس بھرت (وکٹ کیپر)، پٹیل (پہلا چار روزہ میچ) / شہباز ندیم (دوسرا چار روزہ میچ)، یجویندر چہل، جینت یادو، آر گربانی، نودیپ سینی، انکت راجپوت، محمد سراج۔جنوبی افریقہ اے اور آسٹریلیا اے کے خلاف چہار رخی سیریز کے لئے ہندستان اور بی ٹیمیں:ہندستان اے : شریاس ایئر (کپتان)، پرتھوی شاہ ، آر سمرتھ ، سوریہ کمار یادو، ھنوما وھاری، نتیش رانا، سدھیش لاڈ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، مینک مارکنڈے کے گوتم، کرنال پانڈیا، دیپک چاھر، محمد سراج، شوم ماوي ، خلیل احمد۔ہندستان ‘بی’: منیش پانڈے (کپتان)، مینک اگروال، اے آر ایشورن، شبھم گل، دیپک ہڈا، رکی بھوئی، وجے شنکر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شریاس گوپال، جینت یادو، ڈی اے جڈیجہ، سدھارتھ کول، کرشنا، کلونت کھجرولیا، نودیپ سینی۔