ہانگ کانگ۔6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کی معروف گولف کھلاڑی شرمیلا نکولیٹ ہانگ کانگ لیڈیز اوپن میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے جیسا کہ وہ دوسرے مرحلے میں شاندار مظاہرہ کے بعد مشترکہ طور پر 29ویں مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والی 23سالہ کھلاڑی جنہوں نے زخموں سے صحت یابی کے بعد واپسی کی ہے اور اس ٹورنمنٹ میں ان کا آغاز بہتر نہیں تھا جس کے باوجود دوسرے مرحلے کے اختتام تک انہوں نے 29واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔