شرمیلا کو جے پی گرینس میں ابتدائی سبقت

گریٹر نوئیڈا 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور سے تعلق رکھنے والی شرمیلا نیکولیٹ نے ہیرو ویمنس پروفیشنل گولف ٹور کے ٹورنمنٹ جے پی گرینس میں آج ابتدائی سبقت حاصل کرلی ہے۔ شرمیلا جوکہ بوگے فری راؤنڈ میں اپنی سینئر حریف کھلاڑی سمرتی مہرہ اور پونے کی کھلاڑی شویتا گالنڈے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 18 ہولس کے مقابلہ میں سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ سمرتی اور شویتا کو مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ شرمیلا کا ٹورنمنٹ سے قبل فارم بہتر نہیں تھا اور اِن کے مظاہروں میں بھی استقلال کا فقدان تھا لیکن ٹورنمنٹ کے آغاز پر ہی اُنھوں نے ایک اہم سبقت حاصل کرلی ہے۔