شرعی پنچایت میں تنازعات کی یکسوئی

نظام آباد:254؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منتظم شرعی پنچایت حافظ محمد مجیب الرحمن کی اطلاع کے بموجب اطلاع دی جاتی ہے کہ بتاریخ 23؍مارچ 2014ء؁ بروز اتوار گیارہ بجے دن پنچایت کا اجلاس بصدارت مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آبادمنعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز مفتی رئیس منہاج کی تلاوت سے ہوا۔چار مقدمات کے فریقین حاضر اجلاس ہوئے۔ فریقین سے بیانات قلم بند کئے گئے اور (2)معاملات کی یکسوئی کیلئے عبوری فیصلے دیئے گئے ۔ اجلاس کی کاروائی مفتی رئیس قاسمی نے ایڈوکیٹ جناب قاسم کی موجودگی میں انجام دی۔ ذمہ دارا ن میں صدر ے علاوہ مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی (بودھن) شریک تھے۔ عامتہ المسلمین سے اپیل کی جاتی ہے کہ باہمی تنازعات، عائلی مسائل کے حل کیلئے شرعی پنچایت نظام آباد سے رجوع ہوکر شریعت کی روشنی میں مسائل کی یکسوئی کیلئے دفتر شرعی پنچایت جمعیت بلڈنگ بودھن روڈ نزد مسجد عبداللہ صبح10تا1؍بجے ، دوپہر2تا5بجے ربط پیداکرسکتے ہیں۔ نمبر برائے رابطہ 9966093730۔