نلگنڈہ 14 فبروری (فیاکس) قرآن مجید رب ذوالجلال کا وہ کلام مقدس ہے جو کائنات انسانی کیلئے جہاں ابدی بشارتیں دلازوال نعمتیں و راحتیں لے کر آیا ہیں انسانی زنگی کے مختلف نشیب و فراز میں کامل و مکمل رہنمائی کا مکمل رہنمائی کا اولین و آخریں دستور حیات بھی ہے ۔ اسی لئے ہر دور میں علماء کرام نے جس طرح قرآن کریم کی تعلیم و تعظیم پر توجہ مرکوز کی اور امت کو قرآن علوم و معارف سے روشناس کرواتے رہے ۔ اسی طرح روز مرہ کے پیش آمد ہ ملی و معاشرتی و معاملاتی مسائل کے حل کیلئے اسی سے استفادہ کیا جاتا رہا اور تا قیامت یہی ماذ و مرجع کی حیثیت سے رہے گا ۔ ان خیالتا کا اظہار مولانا سید احسان الدین قاسمی ناظم دارالعلوم نلگنڈہ و صدر جمعیۃ علماء نلگنڈہ نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ۔ مولانا نے کہا کہ اسی بنیاد پر اسلامی سلطنتوں کے زوال کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے اسلامی نظام قضاء ت کے قیام کے سلسلہ میں اپنی خصوصی توجہات صرف کیں اور الحمد اللہ امارت شرعیہ ہند کا قیام عمل میں آیا اور اس کے زیر اہتمام ہندوستان بھر میں محاکم شرعیہ قائم ہوئے ۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر شہر نگلنڈہ میں بھی الحمد اللہ جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کے زیر اہتمام محکمہ شرعیہ شرعی پنچایت کا باضابطہ احیاء عمل میں لایا جارہا ہے جو مدرسہ ضیاء القرآن حیدر خان گوڑہ نزد مسجد عثمانیہ کارکرد رہے گا ہر ہفتہ صبح نو تا شام چار بجے مقدمات کی سماعت و فیصلے ہوں گے اور ہر روز عصر تا عشاء اوقات ملاقات ہوں گے ۔ اسی مناسبت سے اتوار 15 فروری بعد نماز مغرب دارالعلوم نلگنڈہ میں جلسہ بعنوان عظمت قرآن مجید و محکمہ شرعیہ کی اہمیت و ضرورت منعقد کیا جارہا ہے جس میں امیر الہند حضرت مولانا قاری محمد عثمان منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند و مولانا متین الحق اسامہ کانپور ‘مولانا زین العابدین رشادی بنگلور مولانا برکت اللہ کریم نگر کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ اس موقع پر دارالعلوم نلگنڈہ کے آٹھ طلبائے کرام کا حفظ قرآن مجید بھی مکمل کرایا جائے گا اور اسی روز بعد نماز ظہر علماء و ائمہ و حفاظ کرام میں حضرات امیر الہند کا بعنوان فتنہ ارتداد اور خواص امت کی ذمہ داریاں خصوصی خطاب ہوگا ۔