شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر کا اجلاس

کریم نگر /17 نومبر ( ذریعہ فیاکٹس ) شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر کا اجلاس مولانا محمد برکت اللہ خان قاسمی امیر شرعی فیصلہ کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ فریقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ شرعی فیصلہ کمیٹی میں ہر ماہ کئی مسائل کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو رہا ہے ۔ جس سے عوام بھی مطمین ہے ۔ تقسیم جائیداد ، وراثت ، میاں بیوی میں اختلافات جیسے مقدمات لئے جاتے ہیں اور فریقین کی موجودگی میں علماء اکرام ، مفتیان حضرات کی نگرانی میں قرآن و حدیث کی روشنی میں حل کئے جاتے ہیں ۔ گذشتہ 20 سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ صدر اجلاس حضرت مولانا محمد برکت اللہ خان قاسمی امیر شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر نے عوام سے خواہش کی ہے کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے مقامی شرعی کمیٹیوں سے رجوع ہوں ۔ تاکہ عوام کے مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں حل ہوسکے ۔ اجلاس میں صدر اجلاس کے علاوہ مفتی محمد اعتمادالحق قاسمی ، حافظ قاضی احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی ، حافظ محمد صادق علی ، محمد عبدالصمد نواب شریک رہے ۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 22 نومبر کو مقرر کیا گیا ہے ۔ محترمہ صدر اجلاس کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا ۔