شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر کے اجلاس سے مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی کا خطاب
کریم نگر ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر کا اجلاس بصدارت مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی امیر شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا ۔ شرعی فیصلہ کمیٹی گذشتہ کئی سالوں سے کریم نگر میں خدمت انجام دے رہی ہے ۔ عوام کے کئی مقدمات کی یکسوئی قرآن و حدیث کی روشنی میں علماء کرام کی نگرانی میں کئے گئے ۔ ہر ماہ پابندی سے دو مرتبہ اجلاس طلب کیا جاتا ہے ۔ فریقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ کئی مقدمات کی یکسوئی کی گئی اور کچھ مقدمات کو آئندہ پیشی تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔ شرعی فیصلہ کمیٹی جس میں ذیل مقدمات کی یکسوئی کی جاتی ہے ۔ تقسیم جائیداد ، ترکہ ، وراثت ، مصالحت ، فسخ نکاح ، جیسے مقدمات کو قرآن ، حدیث کی روشنی میں حل کیے جاتے ہیں ۔ جس سے عوام بھی مطمئن ہے ۔ امیر شرعی فیصلہ کمیٹی نے عوام سے کہا کہ اپنے مقدمات کو شرعی عدالتوں سے رجوع کریں ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنے مسائل حل کرلیں ۔ اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں ۔ قرآن و حدیث کے مطابق اپنی زندگیوں کو گذارے ۔ ایک دوسرے کے حقوق ادا کریں ۔ ان شاء اللہ اپنے گھروں میں خوش حالی پاؤ گے ۔ اجلاس میں مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی امیر شرعی فیصلہ کمیٹی کے علاوہ قاضی حافظ احمد منقبت شاہ خاں صدر قاضی ، حافظ محمد صادق علی ، مفتی محمد ابلاغ قاسمی ، محمد عبدالصمد نواب شریک رہے ۔ آئندہ اجلاس 12 مئی 2018 کو رکھا گیا ہے ۔۔