شرد پوار ،کانگریس کو نظرانداز کر کے تیسرا محاذ بنانے میں مصروف 

گزشتہ چار سال میں مودی کی کامیابی کے سفر کو علاقائی پارٹیوں نے ہی روکا ہے
پونے ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیسرا محاذ کھڑاکرنے میں شرد پوار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پوار نہ صرف تیسرے مورچہ کی قواعد میں لگے ہیں تاہم وہ مسلسل یہ کوشش بھی کر رہے ہیں کہ کانگریس کو اس اتحاد سے دور رکھا جائے۔ حالانکہ ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی پارٹیاں نہیں چاہتی ہیں کہ تیسرے مورچہ میں کانگریس کو کوئی قیادت ملے وہ راہل گاندھی کی قیادت کے حق میں  نہیں ہے۔علاقائی پارٹیوں کا ماننا ہے کہ 2019 انتخابات میں وہ وزیر عظم نریندر مودی کو مقابلہ دے سکتی ہیں نہ کہ کانگریس۔گزشتہ 4 سال میں اگر مودی کی جیت کے سفر کو کسی نے روکا ہے تووہ ریاست کی پارٹیاں ہی ہیں۔بی جے پی کی توسیع  کے لئے مودی کو دو مورچوں یعنی ریاست اور مرکز میں ایک ساتھ لڑنا ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مختلف ریاستوں میں پہلے ہی مایاوتی ،ممتا بنرجی ،اکھیلیش یادو، لالو پرساد یادو، این چندر بابو نائیڈو، نوین پٹنائک ، ادھو ٹھاکرے اور اروند کجریوال کو ناراض ج کر دیا ہے۔لہذا بی جے نے اس رویہ سے نہ صرف اپنے موجودہ ساتھیوں کو بلکہ مستقبل کے دوستوں کو بھی انتباہ دیا ہے۔