نئی دہلی ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو قائدین نے آج شردھا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات میں رکاوٹوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کو باہم تعاون و اشتراک برقرار رکھتے ہوئے اس اسکام میں ملوث رہنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا چاہئے۔ بائیں بازو جماعتوں کے 5 رکنی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں کئی سرکردہ شخصیتوں کے نام منظرعام پر آئے اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ۔