این ڈی اے میں شامل ہونے پر بھی زور، مرکزی وزیر اٹھاولے کا بیان
تھانے ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر این سی پی صدر منسٹر پوار صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں این ڈی اے میں شامل ہونا چاہئے۔ اٹھاولے نے ناگپور میں بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا۔ صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن کیمپ میں جاری غوروخوض کے بعد شردپوار کا نام سامنے آیا تھا جس پر اٹھاولے نے یہ تبصرہ کیا ہے اٹھاولے مہاراشٹرا کے ایک سینئر سیاستداں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ جب اخباری نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ آئندہ صدرجمہوریہ کون ہوگا تو اٹھاولے نے کہا کہ یہ فیصلہ این ڈی اے کرے گا۔ اگر شردپوار صدرجمہوریہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں این ڈی اے میں شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شردپوار کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اگر ایک مراٹھی لیڈر صدر بن جاتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔ ایک اور سوال پر اٹھاولے نے کہا کہ شردپوار ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے امیدوار ہوں۔
سوربھ بھاردواج عام آدمی پارٹی
کی دہلی یونٹ کے چیف ترجمان
نئی دہلی۔30مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے سوربھ بھاردواج کو دہلی یونٹ کا چیف ترجمان مقرر کیا ہے ۔مسٹر بھاردواج گریٹر کیلاش سے پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ مسٹر بھاردواج نے حال ہی میں اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں مبینہ چھیڑچھاڑ کا ڈیمو بھی کیا تھا ۔ وہ اروند کجریوال کی 49دن چلی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔