راولپنڈی ، 22 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرنے والے سابق آسٹریلیائی بیٹسمن ڈین جونز نے کامیاب ڈومیسٹک ٹورنمنٹ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے بہتر مستقبل کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اوپنر شرجیل خان پاکستانی ٹیم کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ جونز راولپنڈی میں نمائشی میچ کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے۔ ان کے ساتھ سابق عظیم بولر وسیم اکرم اور چارخاتون کھلاڑی بھی شامل تھے۔ جونز کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا کے بہترین کھلاڑی متوجہ ہوئے اور کم توقعات کے باوجود 2.6 لاکھ ڈالر منافع حاصل ہوا ۔