شراویہ کو ڈرائنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل

حیدرآباد ، 4 جولائی (راست) گیارہویں آل انڈیا کے وی چائلڈ آرٹ اگزبیشن میں کماری شراویہ ساگم نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ گولکنڈہ نمبر 1 کیندریہ ودیالیہ کی دسویں جماعت کی طالبہ شراویہ نے کیندریہ ودیالیہ او این جی سی، راجمنڈی (حیدرآباد ریجن) کے زیراہتمام منعقدہ آرٹ فسٹیول 2015ء میں عمدہ مظاہرہ پیش کیا۔ وہ حیدرآباد کے معروف طبلہ نواز شری رام موہن ساگم کی دخترہے۔ شراویہ کو گزشتہ ہفتے کیندریہ ودیالیہ گولکنڈہ کی پرنسپل شریمتی پی وی وی پوسنا کے ہاتھوں گولڈ میڈل و توصیف نامہ عطا کیا گیا۔