شراب کے لیے پیسہ نہ دینے پر ایک شخص کی خود کشی

شمس آباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور میں ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب جے سرینواس 35 سالہ ساکن پدا شاہ پور جو شراب کا عادی تھا 3 فروری کی رات اس کی بیوی شکنتلا سے شراب نوشی کے لیے رقم طلب کی جس پر اس نے رقم دینے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد وہ کسی طرح شراب حاصل کرلیا اور نشہ کی حالت میں گھر کے قریب موجود باولی میں مبینہ طور پر چھلانگ لگالی جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔