شراب کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

مٹ پلی /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی کے قریب چولہ مدی ایکس روڈ پر ایس آئی کرن کمار نے پولیس عملہ کے ساتھ گاڑیوں کی تنقیح کی اس دوران کونا راؤ پیٹ کے متوطن دیا راجم مٹ پلی سے کوناراؤ پیٹ کیلئے آٹو میں 8860 روپئے مالیت کی شراب منتقل کر رہا تھا جس پر پولیس نے شراب کو ضبط کرتے ہوئے دیاراجم جو کونا راؤ پیٹ میں شرات کی دوکان چلایا کرتا تھا اور آٹو ڈرائیور نلا سائنا پر کیس درج کیا گیا۔ بعد ازاں ایس آئی کرن کمار نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث ہونے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔