حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) شراب کے نشہ کیلئے والدہ کی جانب سے رقم نہ دینے پر ایک بیٹے نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جامعہ عثمانیہ کے قریب پیش آیا ۔ 20 سالہ گنیش نامی نوجوان نے ٹرین سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق گنیش ایم کے نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ کل اس نے اپنی والدہ سے شراب پینے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ تاہم اس کی والدہ نے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔