حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں عادی شرابی بھائی کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک بھائی نے اپنے بھائی کو پہلی منزل سے ڈھکیل دیا ۔ تفصیلات کے بموجب 45 سالہ ایس وینو گوپال جو عادی شرابی تھا کل اپنے مکان حالت نشہ میں پہونچ کر پہلی منزل میں مقیم اپنی ماں ناگو بائی اور سگے بھائی راجو سے مزید شراب نوشی کیلئے رقم طلب کی ۔ وینو گوپال کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر راجو نے اپنے بھائی کو پہلی منزل سے ڈھکیل دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ وینو گوپال اپنے مکان سے کچھ ہی دور کے فاصلے پر شدید زخمی پایا گیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔