حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مئے نوشی کے دوران پیش آئے دو ساتھیوں کے آپسی جھگڑے میں ایک ساتھی دوسرے کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ شیوا جو این ٹی آر گارڈن کی پارکنگ کے پاس رہتا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے ساتھی راملو کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ راملو اور شیوا پیپر چننے کا کام کرتے تھے اور ہر روز رات میں مئے نوشی کرتے تھے ۔ 25 اپریل کی رات بھی دونوں مئے نوشی کررہے تھے کہ ان کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد راملو نے لکڑی سے شیوا پر حملہ کردیا جو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔