شراب نوشی کیلئے رقم کی عدم فراہمی پر خودکشی

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) شراب نوشی کیلئے بیوی کی جانب سے رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35سالہ پانڈو جو پیشہ سے مزدوربہراناگٹہ کالونی میں رہتا تھا گزشتہ روز اس شخص نے شراب نوشی کیلئے اپنی بیوی سے رقم کا مطالبہ کیا تھا تاہم بیوی نے رقم دینے سے انکار کردیا اور کل یہ نشہ کی حالت میں مکان پہنچا اور بیوی بچوں سے جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔