حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کرنے والدہ کی جانب سے رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 25 سالہ مدھو سدن جو گھٹکیسر کے ساکن دانایا کا بیٹا تھا ۔ کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ اس نے کل اپنی والدہ سے شراب نوشی کرنے کیلئے پیسے مانگے تھے ۔ والدہ کی جانب سے انکار پر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
رشتہ داروں کے مکان پر خودکشی
حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) رشتہ دار کے مکان میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جو مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ وینکٹیش نے کل رات یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق وینکٹیش جو پٹن چیرو ضلع میدک کا ساکن تھا اپنے رشتہ دار کے مکان آیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔