حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شرابی بیٹے نے اپنی والدہ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینا اس خاتون 50 سالہ سی ایچ سروجا اماں کی موت کا سبب بن گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کل رات سروجا اماں جب اپنے مکان میں حالت نیند میں تھی، رات دیر گئے اس کا شرابی بیٹا نریش مکان پہنچا جو نشہ کی حالت میں دھت تھا، اس نے حالت نیند میں موجود اپنی والدہ کو دیکھ لیا لوہے کی سلاخ لیکر اس کے سر پر حملہ کردیا اور اسے ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق سروجا اماں اپنے شوہر کی موت کے بعد کرمن گھاٹ کے علاقہ میں رہتی تھی۔ اس کے بیٹے نریش کو شراب کے نشہ کی عادت تھی اور وہ اکثر اپنی والدہ سے رقم لیا کرتا تھا۔ کل صبح اس نے والدہ سے رقم مانگی اور والدہ کے انکار پر اس نے خودکشی کا اقدام کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پڑوسی کے دو نوجوانوں نے بچا لیا اور پھانسی کے پھندے سے اتار لیا جس نے رات دیر گئے اپنی والدہ کا ہی قتل کردیا۔ میرپیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔