شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے 16 افراد کے خلاف مقدمہ

شمس آباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس کی جانب سے شمس آباد کے موضع توندپلی میں شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کی گئی جس میں 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ٹریفک انسپکٹر بھاسکر ریڈی کے بموجب شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں میں ایک کار ، دو ڈی سی ایم ، تین آٹو اور 10 بائیک چلانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے اور انہیں راجندر نگر کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔