حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عوامی مقامات ، سڑکوں ، بازاروں پر کھلے عام شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے ۔ باوجود اس کے ایک شراب خانے کے قریب جھگڑے میں زخمی ایک شخص فوت ہوگیا ۔ تاہم اس واقعہ کے بعد پولیس کی کارروائی ناکافی اور غیر اطمینان بخش ثابت ہورہی ہے ۔ سرور نگر پولیس حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 45 سالہ انجینلو فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس ذرائع کے مطابق انجینلو پیشہ سے میستری تھا ۔ جو سرور نگر میں رہتا تھا کل رات وہ لنگوجی گوڑہ علاقہ میں واقعہ ایک شراب کی دکان گیا تھا جہاں اس کا ایک شخص سے جھگڑا ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انجینلو نے دیویندر نامی شخص کی گاڑی کے قریب تھا اور اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تھا اور دیویندر نے اس شخص کو زد وکوب کیا تھا اور جھگڑے کے بعد وہ اپنے مکان گیا اور رات دیر گئے صحت خراب ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔