جگتیال۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین پر ظلم اور جرائم کی روک تھام کیلئے نشیلی چیزوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی ضروری ہے۔ حکومت سے شراب بند کرنے کا ویلفیر پارٹی آف انڈیا جگتیال نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے آج سب کلکٹر آفس کے روبرو پارٹی کے جھنڈوں تلے زبردست دھرنا منظم کیا۔ بعدازاں سب کلکٹر سریکیش بی لٹکر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی۔ ویلفیر پارٹی کے ضلعی صدر وسیم الدین اور جگتیال صدر قاضی محمد شرف الدین اور جنرل سکریٹری محمد عبدالجلیل شکیل نائب صدر نجی اللہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نشیلی چیزوں کے استعمال سے سماج میں آئے دن جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔
شراب نوشی سے کئی لوگ نہ صرف اپنی زندگیوں کو برباد کررہے ہیں بلکہ پورے سماج کو خراج کررہے ہیں۔ آج سماج کو نشیلی چیزوں سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس لئے ویلفیر پارٹی آف انڈیا حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شراب پر فوراً امتناع عائد کرے۔ اس موقع پر محمد اکرام الدین ، محمد اقبال، فہد، ابو ارشد، پرویز، جنید، صلاح الدین، عامر، معاذ اور دیگر کثیر تعداد میں شریک ت