شرابی کی موت

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ انتونی جو تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ 22 جنوری کو اس کے مکان میں شراب کے مسئلہ پر بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد وہ گھر سے چلا گیا اور واپس نہیں آیا ۔ پولیس انتونی کو بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کرلیا اور علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران انتونی کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ملکاجگیری مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔