شرابی نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) رحمت نگر علاقہ میں ایک شرابی نوجوان نے خودکشی کرلی ۔جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 19 سالہ سنیل جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ رحمت نگر علاقہ کے ساکن رامچندر کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر گھر میں جھگڑا کرتا تھا اور کل بھی نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔