شرابی شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) شرابی شوہر کی ہراسانیوں اور مارپیٹ سے تنگ آکر اس کی بیوی نے خودکشی کرلی ۔ نارائن گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 36 سالہ سگنا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ سگنا وٹھل واڑی علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 17 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ راملو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ مارپیٹ اس کی عادت بن گئی تھی ۔ 9 ستمبرکے دن اپنے شوہر کی ہراسانیوں اور مارپیٹ سے تنگ آکر سگنا اپنے مائیکے چلی گئی تاہم 10 ستمبر کے دن راملو نے اپنی بیوی کو مناکر اپنے گھر لے آیا اور رات میں نشہ کے بعد پھر اس خاتون سے جھگڑنے لگا ۔ جس سے تنگ آکر سگنا نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔