حیدرآباد ۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شرابی خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ متماں جو بورابنڈہ علاقہ کے ساکن ایلایا کی بیوی تھی، اس نے گذشتہ روز اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ متماں پیشہ سے بلدیہ کی جاروب کش بتائی گئی۔ یہ خاتون کثرت سے شراب کے نشہ کی عادی ہوگئی تھی۔ اس کی اس حرکت پر شوہر نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔