شرابی خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں شرابی خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ ساریکا شیکھر جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن ہرساد کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شراب نوشی کی عادی تھی اور ہر روز شراب کا نشہ اس کی عادت بن گئی تھی ۔ 14 مارچ کے دن اس خاتون نے سخت نشہ کی حالت میں اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ونستھلی پورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔