نظام آباد:2؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نشہ کا عادی ایک نوجوان نے اپنی کوک سے جنم دینے والی والدہ کا بے رحمی کے ساتھ قتل کردیایہ واقعہ شہر نظام آباد کے آٹو نگر کے علاقہ میں پیش آیا۔ ایس ایچ او نظام آباد رورل وینکٹیشورلو کی اطلاع کے بموجب آٹو نگر میں مقیم ممتاز بیگم کے شوہر گذشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہے اور ممتاز بیگم کو دو فرزندان ہے بڑ الڑکا فیروز خان نشہ کا عادی تھا اور ہر روز نشہ کرنا اس کی عادت تھی اور والدہ ممتاز بیگم محنت مزدوری کے ذریعہ اپنے خاندان کی کفالت کررہی تھی لیکن فیروز خان کو اس کا کوئی احساس نہیں تھا اور نشہ کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار تھا ہمیشہ کی طرح پرسوںرات بھی گھر پہنچ کر سگریٹ میں نشیلی چیز بھر رہا تھا کہ والدہ نے اس کی مخالفت کرنا شروع کی تو والدہ سے جھگڑنا شروع کیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بے قابو ہوگیا اور گیس سلنڈر لیکر اپنی والدہ کے سرپر وار کردیا اور سر کو چکنا چور کردیا جس کی وجہ سے یہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر فیروز خان کو تحویل میں لیکر دیکھا تو یہ انتہائی نشہ میں دھند تھاجس پر پولیس نے اسے دواخانہ منتقل کیا اس واقعہ کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔