شرابی بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) شرابی بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر میں پیش آئی، جہاں 50 سالہ سومیا اپنے بیٹے کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سومیا اور اس کا 26 سالہ لڑکا نودیپ پیشہ سے مزدوری کرتے تھے اور ماروتی نگر جواہر نگر علاقہ میں رہتے تھے جن کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے۔ یہ دونوں باپ بیٹے اکثر ریتی کی لاری پر کام کرتے تھے۔ ریتی کو گاڑی سے لاد کر عمارتوں تک پہنچایا کرتے تھے۔ کل رات دونوں باپ بیٹے میں بحث و تکرار ہوئی اور دونوں آپس میں جھگڑ پڑے۔ تاہم جب رات دیر گئے اپنے والد کو گہری نیند میں دیکھ کر نودیپ نے وزنی پتھر اپنے والد کے اوپر ڈال دیا جس کے سبب سومیا ہلاک ہوگیا۔ پولیس جواہر نگر مفرور بیٹے کی تلاش کررہی ہے۔