موسم گرما عروج پر ہے اور درجہ حرارت ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ اس موسم میں گرمی کی شدت سے خاص طور پر معمر افراد شیر خوار اور چھوٹے بچے عموماً نڈھال ہوجاتے ہیں اور ان کو لو لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
لو لگنے کی علامتیں:شدید گرمی سے لو لگنے میں جو علامتیں سامنے آتی ہیں ان میں بہت زیادہ پسینے کا اخراج ، متلی اور الٹی ، سر ہلکامحسوس کرنا یا غشی طاری ہونا ، تھکاوٹ ، سر درد ، پٹھوںکا اکڑنا اور جِلد کا سرخ ہونا شامل ہیں ۔ لو لگنے کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس کے ساتھ ہوش و حواس ساتھ نہیں دیتے ۔
علاج : گرمی کی شدت اور لو سے بچنے کیلئے بہتر یہی ہے کہ گرم موسم میں جہاں تک ممکن ہو باہر نکلنے سے گریز کیا جائے ۔ سایہ دار جگہ میں رہا جائے ۔ پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیا جائے ۔ چائے اور کافی کا اس استعمال کم کردیا جائے کیونکہ ان سے جسم کا پانی زیادہ نکل جاتا ہے ۔ گرمی میں باہر کا کام کرنے یا ورزش کرنے سے گریز کیا جائے ۔