شدید زخمی خاتون فوت

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہاشم آباد کے علاقہ میں گذشتہ روز پیش آئے واقعہ میں شدید زخمی خاتون کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز چندرائن گٹہ کے علاقہ ہاشم آباد کے ایک مکان میں کیروسن اسٹو پھٹ پڑا تھا جس کے سبب نوشاد احمد اور ان کی بیوی عاصمہ بیگم شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ 19 اکٹوبر کی رات یہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں زخمی دونوں میاں بیوی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئیں ۔ پولیس چندرائن گٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔