قاہرہ۔ 8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) مصرمیں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اسکندریہ شہر کی ایک تاریخی جامع مسجد ’ ابن خلدون‘ کا مینار مسجد پرآگرا جس کے نتیجے میں مینار کے ساتھ مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہو گیا۔’العربیہ ‘ کے مطابق اسکندریہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ڈائریکٹر الشیخ محمد لطفی نے بتایا کہ جامع مسجد ابن خلدون کا ایک مینار خراب موسم کے باعث مسجد پر آگرا جس کے نتیجے میں مسجد کا کچھ حصہ اور اس کے صحن میں بنا ایک سائبان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا۔